ڈالر کی اڑان، حکومت کا لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی پر غور

ڈالر کی اڑان، حکومت کا لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی پر غور

ڈالر کی بڑھتی قیمت پر قابو پانے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگانے کے حوالے سے متعلقہ وزراتوں سے رپورٹ مانگ لی ہے اور اس سلسلے میں فیصلہ جلد متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں امپورٹ بل میں فوری کمی لانے کے لیے متعدد تجاویز پر غور کیا گیا جن میں  لگژری گاڑیوں، کاسمیٹکس کے سامان اور دیگر غیر ضروری اشیا کی امپورٹ پر پابندی لگانے پر غور کیا گیا۔

 تاہم حتمی فیصلہ ایک دو روز میں سامنے لایا جائے گا۔

Share this post