حلقہ بندیاں اگست کے دوسرے ہفتے تک مکمل کرلی جائیں گی

حلقہ بندیاں اگست کے دوسرے ہفتے تک مکمل کرلی جائیں گی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ حتمی حلقہ بندیاں رواں برس اگست کے دوسرے ہفتے تک مکمل  کرلی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق بدھ کو کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرصدات ہوا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے حوالے سے جاری کام اور اب تک کی پیش رفت سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔

الیکشن کمیشن کو بتاتا گیا کہ حلقہ بندی کمیٹیاں تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کی ابتدائی حلقہ بندی 25 مئی 2022 کو الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 19 کے تحت الیکشن کمیشن کو پیش کردیں گی۔

Share this post