ایک ہفتے کی تاخیر،پاکستان سے پہلی حج فلائٹ اتوار کی رات روانہ ہو گی

ایک ہفتے کی تاخیر،پاکستان سے پہلی حج فلائٹ اتوار کی رات روانہ ہو گی

وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری آفتاب درانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حج آپریشن 2022 منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

منگل کی صبح جاری کیے بیان میں سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ ’چھ ماہ پر محیط حج آپریشن کو ایک ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اب تک حاجی کیمپوں کے ذریعے سرکاری سکیم کے تحت 80 فیصد سے زائد عازمینِ حج کی تربیت کا عمل  مکمل کیا جا چکا ہے۔

آفتاب درانی کے مطابق ’سعودی حکام کی ہدایت پر روڈ ٹو مکہ کی پہلی پرواز پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔ عازمین حج کو پروازوں سے متعلق اطلاع بذریعہ ویب سائٹ اور موبائل میسج کی جائے گی۔‘

پاکستان سے سرکاری عازمین حج پی آئی اے، ایئر بلیو، سرین اور سعودی ایئر کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے۔

Share this post